کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 386
سیدنا جابر بن سلیم الہجیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی آپ کاٹن کی چادر کا ازار باندھے ہوئے تھے جس کا کنارہ پھیلا ہوا تھا۔ (۷۶۹)عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ:کَانَ طُوْلُ رِدَائِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَرْبَعَۃً أَذْرُعٍ، وَعَرْضُہٗ ذِرَاعَانِ وَنِصْفٌ۔وَکَانَ لَہٗ ثَوْبٌ أَخْضَرُ یَلْبَسُہٗ لِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوْا عَلَیْہِ۔[1] سیدنا عروہ بن الزبیر(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر چار ہاتھ لمبی اور اڑھائی ہاتھ چوڑی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سبز کپڑا تھا جسے آپ اس وقت پہنتے جب کوئی وفد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا۔ (۷۷۰)عَنْ عُرْوَۃَ:أَنَّ ثَوْبَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الَّذِيْ کَانَ یَخْرُجُ فِیْہِ إِلَی الْوَفْدِ، رِدَائٌ وَثَوْبٌ أَخْضَرُ، طُوْلُہٗ أَرْبَعَۃُ أَذْرُعٍ، وَعَرْضُہٗ ذِرَاعَانِ وَشِبْرٌ، وَھُوَ عِنْدَ الْخُلَفَائِ الْیَوْمَ، قَدْ کَانَ خَلُقَ، فَطَوَوْہُ بِثَوْبٍ یَلْبَسُوْنَہٗ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحٰی۔[2] سیدنا عروہ(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ جس کپڑے کو پہن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفد والوں کے پاس تشریف لے جاتے وہ چادر اور سبز کپڑا تھا۔جس کی لمبائی چار ہاتھ اور چوڑائی ایک بالشت اوردو ہاتھ تھی۔وہ(کپڑا)آج کل خلفاء کے پاس ہے اور(بہت)پرانا ہوگیا ہے۔وہ اسے ایک کپڑے میں لپیٹ کر عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن پہنتے ہیں۔ (۷۷۱)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَلْبَسُ بُرْدَ حِبَرَۃٍ فِيْکُلِّ عِیْدٍ۔[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر عید کو دھاری دار یمنی چادر پہنتے تھے۔ (۷۷۲)عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ لِلنَّبِيِّا بُرْدٌ أَحْمَرُ، یَلْبَسُہٗ فِی الْعِیْدَیْنِ وَفِی الْجُمُعَۃِ۔[4]
[1] موضوع، أبوالشیخ ص۱۱۰ محمد بن معاویۃ النیسابوري متروک متھم بالکذب۔ [2] ضعیف مرسل، أبوالشیخ ص۱۱۰، ۱۱۱، ابن المبارک فی الزھد(ص ۲۶۴ ح ۷۶۵)ابن لھیعۃ عنعن والسند مرسل۔ [3] ضعیف، أبوالشیخ ص۱۱۴ الشافعي في مسندہ ص۷۴ عن إبراھیم بن أبي یحیی بہ وھو ضعیف جدًا، وانظر الحدیث الآتي۔ [4] ضعیف، أبو الشیخ رضی اللّٰہ عنہ ۱۱۴، ۳/۲۸۰ وابن سعد ۱/۴۵۱ وابن خزیمۃ:۱۷۶۷ من حدیث حفص بن غیاث بہ، حجاج ضعیف مدلس۔