کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 383
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے غلام عبدالملک بن عبداللہ سے روایت ہے کہ اسماء نے میرے لیے ایک کسروی طیالسی جبہ نکالا جس کا گریبان(کالر)دیباج کا تھا اُسے دیباج سے گانٹھا گیا تھا۔انھوں نے فرمایا کہ یہ(جبہ)عائشہ رضی اللہ عنہا کی وفات تک اُن کے پاس رہا جب وہ فوت ہوگئیں تو اسے میں نے لے لیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنتے تھے۔ہم اسے دھو کرمریضوں کے علاج کے لیے(اس کا پانی)پلاتے ہیں۔ (۷۵۸)عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِيْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ:أَنَّ النَّبِيَّ ا کَانَتْ لَہٗ جُبَّۃٌ مِنْ طَیَالِسَۃٍ، مَکْفُوْفَۃٌ بِالدِّیْبَاجِ یَلْقَی فِیْھَا الْعَدُوَّ۔[1] سیدہ اسماء بنت ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیباج کے کف والا طیالسی جبہ تھا جسے آپ دشمنوں کے مقابلے میں پہنتے تھے۔ (۷۵۹)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ ذِيْ یَزْنٍ اَھْدٰی إِلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم حُلَّۃً اشْتُرِیَتْ بِثلَاَثَۃٍ وَّثلَاَثِیْنَ بَعِیْرًا، فَلَبِسَھَا مَرَّۃً۔[2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ذی یزن(بادشاہ)نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک پوشاک بھیجی جسے تینتیس اونٹوں کے بدلے خریدا گیا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے(صرف)ایک دفعہ(ہی)پہنا۔ (۷۶۰)عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أُھْدِيَ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَرُّوْجُ حَرِیْرٍ، فَلَبِسَہٗ ثُمَّ صَلّٰی فِیْہِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَہٗ نَزْعًا شَدِیْدًا کَالْکَارِہِ لَہٗ، ثُمَّ قَالَ:لَا یَنْبَغِيْ ھٰذَا لِلْمُتَّقِیْنَ۔صحیح[3] سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشم کی قبا تحفے میں دی گئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا پھر اس میں نماز پڑھی۔جب نماز سے فارغ ہوئے تو نفرت کے ساتھ اسے اتار کر پھینک دیا پھر فرمایا: متقین کے لیے یہ(لباس)جائز نہیں ہے۔
[1] إسنادہ ضعیف، أبوالشیخ ص۱۰۵ أحمد ۶/۳۵۴ من حدیث حماد بن سلمۃ بہ، حجاج بن أرطاۃ ضعیف مدلس۔[السنۃ:۳۱۰۴] [2] ضعیف، أبوالشیخ ص۱۰۵، أبوداود:۴۰۳۴ من حدیث عمارۃ بن زاذان بہ وھویروي عن ثابت عن أنس أحادیث مناکیر، قالہ أحمد۔ [3] صحیح البخاري: ۳۷۵ مسلم:۲۰۷۵ عن قتیبۃ بہ۔[السنۃ:۵۲۵]