کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 381
(۷۴۹)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ ا کَانَ شَاکِیًا، فَخَرَجَ یَتَوَکَّأُ عَلٰی أُسَامَۃَ، وَعَلَیْہِ ثَوْبُ قَطَرٍ قَدْ تَوَشَّحَ بِہٖ، فَصَلّٰی بِھِمْ۔[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ(ایک دفعہ)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسامہ پر ٹیک لگائے(سہارا لے کر)باہر آئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ایک دھاری دار سرخ چادر تھی جسے آپ نے لپیٹ رکھا تھا۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں نماز پڑھائی۔ (۷۵۰)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَرَجَ یَتَوَکَّأُ عَلٰی أُسَامَۃَ، وَعَلَیْہِ بُرْدٌ قِطْرِيٌّ۔[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسامہ پر ٹیک لگائے باہر تشریف لائے آپ کے اوپر دھاری دار سرخی مائل چادر تھی۔ (۷۵۱)عَنْ أَبِيْ جُحَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:(( رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حُلَّۃٌ حَمْرَائُ، کَأَنِّيْ أَنْظُرُ إِلٰی بَرِیْقِ سَاقَیْہِ وَقَالَ سُفْیَانُ نُرَاہُ حِبَرَۃ۔[3] سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سرخ پوشاک دیکھی گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کی پنڈلیاں چمک رہی ہیں۔سفیان(ثوری، راوی)کہتے ہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ وہ دھاری دار یمنی چادر تھی۔ (۷۵۲)عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا رَأَیْتُ أَحَدًا مِّنَ النَّاسِ أَحْسَنَ فِيْ حُلَّۃٍ حَمْرَائَ مِنْ رَّسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، إِنْ کَانَتْ جُمَّتُہٗ لَتَضْرِبُ قَرِیْبًا مِّنْ مَنْکِبَیْہِ۔[4] سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ سرخ پوشاک میں، خوبصورت کوئی شخص نہیں دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال کندھوں سے چھو رہے تھے۔ (۷۵۳)عَنْ أَبِيْ رِمْثَۃَ التَّمِیْمِيِّ الرُّبَابِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أَتَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَمَعِيَ ابْنٌ لِيْ، فَأَرَیْتُہٗ [5]
[1] صحیح، الترمذي:۱۳۴ وصححہ ابن حبان:۳۴۹۔[السنۃ:۳۰۹۲] [2] صحیح، أبوالشیخ ص۱۱۵، انظر الحدیث السابق۔[السنۃ:۳۰۹۳] [3] صحیح، الترمذي:۱۹۷ وفی الشمائل:۶۴ البخاري:۶۳۴ ومسلم:۵۰۳ من حدیث سفیان الثوري بہ بغیر ھٰذا المتن۔ [4] متفق علیہ، الترمذي فی الشمائل:۶۵ البخاري:۵۹۰۱ من حدیث إسرائیل، مسلم:۲۳۳۷ من حدیث أبي إسحاق السبیعي بہ۔ [5] صحیح، الترمذي فی الشمائل:۴۳ وصححہ ابن حبان:۱۵۱۲۔