کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 333
(۶۱۹)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ یُعْرَضُ عَلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الْقُرْآنُ کُلَّ عَامٍ مَرَّۃً، فَعُرِضَ عَلَیْہِ مَرَّتَیْنِ فِی الْعَامِ الَّذِيْ قُبِضَ، وَکَانَ یَعْتَکِفُ کُلَّ عَامٍ عَشْرًا، فَاعْتَکَفَ عِشْرِیْنَ فِی الْعَامِ الَّذِيْ قُبِضَ۔صحیح[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر سال(بذریعۂ تلاوت)ایک دفعہ قرآن پیش کیا جاتا تھا۔جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو دو دفعہ قرآن سنایا گیا اور آپ ہر سال دس دن اعتکاف کرتے تھے جس سال آپ فوت ہوئے تو آپ نے بیس دن اعتکاف کیا۔ (۶۲۰)عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:سَجَدْتُّ مَعَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِحْدٰی عَشْرَۃَ سَجْدَۃً، مِنْھَا الَّتِيْ فِی النَّجْمِ۔[2] سیدناابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ(قرآن کی تلاوت پر)گیارہ سجدے کئے ہیں۔ان میں(سورۃ)النجم والا سجدہ بھی شامل ہے۔ (۶۲۱)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سَجَدَ بِالنَّجْمِ، وَسَجَدَ مَعَہُ الْمُسْلِمُوْنَ وَالْمُشْرِکُوْنَ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ۔صحیح[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے(سورۃ)النجم میں سجدہ کیا تو آپ کے ساتھ مسلمانوں ، مشرکوں، جنوں اورانسانوں نے(بھی)سجدہ کیا۔ (۶۲۲)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَص قَالَ:سَجَدْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِیْ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ، وَإِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ۔صحیح[4] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اقرأ باسم ربک(سورت: اقرأ)اور وَاِذَا السَّمَاء انشقت(سورۃ الانشقاق)میں سجدہ کیا۔
[1] صحیح البخاري، فضائل القرآن باب کان جبریل علیہ السلام یعرض القرآن علی النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم:۴۹۹۸۔[السنۃ:۱۸۳۵] [2] ضعیف، الترمذي: ۵۶۸ ، عمر الدمشقي مجھول(التقریب: ۴۸۸۶)وبینہ وبین أم الدرداء رجل مجھول۔[السنۃ:۷۶۲] [3] صحیح البخاري، سجود القرآن باب سجود المسلمین مع المشرکین: ۱۰۷۱۔[السنۃ:۷۶۳] [4] صحیح، الترمذي :۵۷۳، مسلم :۵۷۸ من حدیث سفیان بن عیینۃ بہ۔[السنۃ:۷۶۴]