کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 314
اللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِيْ بَصَرِيْ نُوْرًا وَفِيْ سَمْعِيْنُوْرًا وَفِيْ لِسَانِيْ نُوْرًا وَمِنْ تَحْتِيْ نُوْرًا، اللّٰھُمَّ أَعْطِنِيْ نُوْرًا۔ ’’اے اللہ میری بصارت میں روشنی کردے۔میری سماعت میں روشنی کردے۔میری زبان میں روشنی کردے۔میرے(قدموں کے)نیچے روشنی کردے۔اے اللہ مجھے روشنی عطا فرما۔‘‘ (۵۷۰)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ لِلتَّھَجُّدِ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ۔صحیح[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو(پہلے)دو ہلکی رکعتیں پڑھے تھے۔ (۵۷۱)عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدِ الْجُھَنِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:لَأَرْمُقَنَّ صَلاَۃَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللَّیْلَۃَ، قَالَ:فَتَوَسَّدْتُّ عُتْبَتَہٗ أَوْ فُسْطَاطَہٗ، فَقَامَ فَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ طَوِیْلَتَیْنِ طَوِیْلَتَیْنِ طَوِیْلَتَیْنِ، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ دُوْنَ اللَّتَیْنِ قَبْلَھُمَا، ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ دُوْنَ اللَّتَیْنِ قَبْلَھُمَا۔ثُمَّ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ دُوْنَ اللَّتَیْنِ قَبْلَھُمَا، ثُمَّ أَوْتَرَ۔فَذٰلِکَ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً۔صحیح[2] سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: آج رات میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ضرور دیکھوں گا۔میں آپ کے خیمے کی چوکھٹ کے پاس لیٹ گیا۔پھر آپ اٹھے تو دو ہلکی رکعتیں پڑھیں پھر آپ نے دو لمبی لمبی رکعتیں پڑھیں۔پھر ان سے(کچھ)کم دو رکعتیں پڑھیں پھر ان سے(کچھ)کم دو رکعتیں پڑھیں۔پھر ان سے(کچھ)کم دو رکعتیں پڑھیں۔پھر آپ نے وتر پڑھا۔یہ آپ کی(کل)تیرہ رکعتیں تھیں۔ (۵۷۲)عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہُ انْتَھٰی إِلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم حِیْنَ قَامَ فِيْ صَلاَتِہٖ مِنَ اللَّیْلِ، فَلَمَّا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ قَالَ :(( اللّٰہُ أَکْبَرُ ذُوالْمَلَکُوْتِ وَالْجَبَرُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظْمَۃِ))ثُمَّ قَرَأَ الْبَقَرَۃَ، ثُمَّ رَکَعَ فَکَانَ رُکُوْعُہٗ نَحْوًا مِّنْ قِیَامِہٖ، یَقُوْلُ فِيْ رُکُوْعِہٖ(( سُبْحَانَ [3]
[1] صحیح، أبوعوانۃ ۴/۳۰۳، ۳۰۴، مسلم: ۷۶۸ من حدیث ھشام بن حسان بہ بلفظ’’إذا قام أحدکم من اللیل فلیفتح صلا تہ برکعتین۔‘‘[السنۃ:۹۰۸وقال:’’حسن صحیح ‘‘] [2] صحیح، مالک(۱/ ۱۲۲، روایۃ أبي مصعب: ۲۹۷)مسلم :۷۶۵ من حدیث مالک بہ۔[السنۃ: ۹۰۹] [3] صحیح، علي بن الجعد: ۸۷، أبوداود: ۸۷۴ عن علي بن الجعد بہ۔[السنۃ:۹۱۰]