کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 256
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات تک جو کی روٹی سے دو دن(بھی)پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔ (۴۳۴)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّہٗ مَرَّ بِقَوْمٍ بَیْنَ أَیْدِیْہِمْ شَاۃٌ مَصْلِیَّۃٌ، فَدَعَوْہُ فَأَبٰی اَنْ یَّأْکُلَ، وَقَالَ:خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنَ الدُّنْیَا وَلَمْ یَشْبَعْ مِنَ الْخُبْزِ الشَّعِیْرِ۔صحیح[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھنی ہوئی ایک بکری پڑی تھی۔انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کھانے کی دعوت دی تو انہوں نے انکار کردیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے اس حال میں تشریف لے گئے کہ آپ نے جو کی روٹی بھی سیر ہو کر نہیں کھائی۔ (۳۴۵)عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ:سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیْرٍ رضى اللّٰه عنہ یَقُوْلُ:أَلَسْتُمْ فِيْ طَعَامٍ وَشَرَابٍ مَا شِئْتُمْ؟ لَقَدْ رَأَیْتُ نَبِیَّکُمْ؛وَمَا یَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا یَمْلَأُ بَطْنَہٗ۔صحیح[2] سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم جو کھانا اور پینا پسند کرتے ہو، کیا تمھیں مل نہیں رہا؟ میں نے(ہمارے اور)آپ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے آپ کو پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے لیے(کبھی)معمولی قسم کی کھجور تک نہیں ملتی تھی۔ (۴۳۶)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:لَقَدْ کَانَ یَأْتِيْ عَلَیْنَا الشَّھْرُ مَا نُوْقِدُ فِیْہِ نَارًا، وَمَا ھُوَ إِلاَّ الْمَائُ وَالتَّمْرُ، غَیْرَ اَنْ جَزَی اللّٰہُ نِسَائً مِنَ الْأَنْصَارِ جَزَائً، کُنَّ رُبَمَا أَھْدَیْنَ لَنَا شَیْئًا مِنَ اللَّبَنِ۔صحیح[3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہمارے اوپر ایسا مہینہ(بھی)آتا کہ ہم(اپنے گھر میں)آگ(تک)نہیں جلاتے تھے۔(ہمارا کھانا)صرف پانی اور کھجوریں ہوتیں۔سوائے اس کے کہ اللہ انصار کی عورتوں کو جزائے خیر دے وہ کبھی کبھار ہمیں دودھ(وغیرہ)میں سے کچھ تحفہ بھیج دیتی تھیں۔ (۴۳۷)عَنْ أَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللّٰہ عنہ یَقُوْلُ:مَا کَانَ یَفْضُلُ عَلٰی أَھْلِ بَیْتِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم خُبْزُالشَّعِیْرِ۔[4]
[1] صحیح البخاري، الأطعمۃ باب ما کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وأصحابہ یأکلون: ۵۴۱۴۔ [2] صحیح، أخرجہ الترمذي:۲۳۷۲ وفی الشمائل:۱۵۱، مسلم: ۲۹۷۷ عن قتیبۃ بہ۔[السنۃ:۴۰۷۱] [3] متفق علیہ، أخرجہ مسلم الزھد باب ۱ ح ۲۹۷۲ من حدیث معمر، البخاري، الرقاق باب کیف کان عیش النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وأصحابہ: ۶۴۵۸ من حدیث ھشام بہ۔[السنۃ:۴۰۷۴] [4] صحیح، أخرجہ الترمذي: ۲۳۵۹ وفی الشمائل: ۱۴۳، قال الترمذي:’’حسن صحیح غریب‘‘ [السنۃ:۴۰۷۵]