کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 238
(۳۸۶)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُدْعٰی إِلٰی خُبْزِ الشَّعِیْرِ وَالْإِھَالَۃِ السَّخِنَۃِ فَیُجِیْبُ، وَلَقَدْ کَانَ لَہٗ دِرْعٌ عِنْدَ یَہُوْدِيٍّ؛ فَمَا وَجَدَ مَا یُفَکُّھَا حَتّٰی مَاتَ۔[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو کی روٹی اور باسی چربی کی دعوت دی جاتی تو قبول کرلیتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ ایک یہودی کے پاس(مرہون)تھی۔آپ اپنی وفات تک اس رہن کو چھڑا نہ سکے۔ (۳۸۷)عَنِ الْاَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَۃَ:مَاکَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَصْنَعُ فِيْ بَیْتِہٖ؟ قَالَتْ:یَکُوْنُ فِيْ مِھْنَۃِ أَھْلِہٖ ـ یَعْنِيْ خِدْمَۃِ أَھْلِہٖ ـ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاۃِ۔صحیح [2] اسود(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: گھر والوں کی مدد میں گھر کے کام کرتے رہتے تھے۔جب نماز کا وقت ہوجاتا تو نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے۔ (۳۸۸)عَنْ عُرْوَۃَ قَالَ:سَأَلَ رَجُلٌ عَائِشَۃَ، ھَلْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَعْمَلُ فِيْ بَیْتِہٖ؟ قَالَتْ:نَعَمْ، کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَخْصِفُ نَعْلَہٗ، وَیَخِیْطُ ثَوْبَہٗ، وَیَعْمَلُ فِيْ بَیْتِہٖ کَمَا یَعْمَلُ أَحَدُکُمْ فِيْ بَیْتِہٖ۔[3] سیدنا عروہ(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کام(بھی)کرتے تھے انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا جوتا گانٹھتے اور اپنا کپڑا سیتے تھے۔جس طرح تم اپنے گھر کے کام کرتے ہو وہ بھی اپنے گھر کے کام کرتے تھے۔ (۳۸۹)عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا سُئِلَتْ:مَا کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَصْنَعُ فِيْ بَیْتِہٖ؟ قَالَتْ: مَا یَصْنَعُ أَحَدُکُمْ فِيْ بَیْتِہٖ یَخْصِفُ النَّعْلَ وَیَرْقَعُ الثَّوْبَ۔[4] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کام کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: جس طرح تم اپنے گھر کے کام کرتے ہو وہ جوتا گانٹھتے اور کپڑے کی مرمت کرتے تھے۔ (۳۹۰)عَنْ عَمْرَۃَ قَالَتْ:قِیْلَ لِعَائِشَۃَ:مَاذَا کَانَ یَعْمَلُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ بَیْتِہٖ؟ قَالَتْ:کَانَ بَشَرًا [5]
[1] صحیح، أخرجہ الترمذي فی الشمائل: ۳۳۲۔ [2] صحیح البخاري، الأذان باب من کان في حاجۃ أھلہ إلخ: ۶۷۶۔[السنۃ:۳۶۷۸] [3] صحیح، أخرجہ عبدالرزاق: ۲۰۴۹۶ وللحدیث شواھد منہا الحدیث السابق۔[السنۃ:۳۶۷۵] [4] صحیح، أخرجہ أبوالشیخ رضی اللّٰہ عنہ ۶۲ وللحدیث شواھد، انظر، ح ۳۸۷۔ [5] حسن، الترمذي فی الشمائل: ۳۴۱۔[السنۃ:۳۶۷۶]