کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 16
سِوَاھَا۔فَکُنْتُ أَنَا سَدَدْتُ مَوْضِعَ تِلْکَ الَّلبِنَۃِ، خُتِمَ بِيَ الْبُنْیَانُ وَخُتِمَ بِيَ الرُّسُلُ))۔صحیح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اور دوسرے انبیاء کی مثال اس(بہترین)محل کی سی ہے جس کی عمارت بڑے اچھے طریقے پر بنائی گئی(مگر)اس میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی گئی۔دیکھنے والوں نے اس کے ارد گرد چکر لگائے انھیں اس(محل)کی خوبصورت عمارت سے(بہت)تعجب ہوتا تھا سوائے اس اینٹ والی جگہ کے(جسے خالی چھوڑ دیا گیا تھا)وہ کسی چیز میں عیب نہیں نکالتے تھے۔میں وہ ہوں جس نے اس اینٹ والی جگہ کو بھر دیا میرے ساتھ اس عمارت(کی تعمیر)کا خاتمہ ہوا اور میرے ساتھ(ہی)رسولوں کا(سلسلہ)ختم ہوا۔
(۴)عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ:(( إِنِّيْ عِنْدَاللّٰہِ مَکْتُوْبٌ خَاتِمُ النَّبِـیِّیْنَ وَ اِنَّ آدَمَ لَمُنْجَدِلُ فِيْ طِیْنَتِہٖ، وَسَأُحَدِّثُکُمْ بِأَوَّلِ أَمْرِيْ: دَعْوَۃُ إِبْرَاھِیْمَ، وَبِشَارَۃُ عِیْسٰی، وَرُؤْیَا أُمِّيَ الَّتِيْ رَأَتْ حِیْنَ وَضَعَتْنِيْ وَقَد خَرَجَ لَھَا نُوْرٌ أَضَائَ تْ لَھَا مِنْہُ قُصُوْرَ الشَّامِ))۔[1]
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے ہاں مجھے خاتم النبیین لکھا گیا تھا اور آدم علیہ السلام(میں ابھی روح نہیں ڈالی گئی تھی وہ)اپنی مٹی میں گوندھے ہوئے زمین پر پڑے تھے۔میں تمھیں اپنی ابتدا کے بارے میں بتاؤں گا میں ابراہیم(علیہ السلام)کی دعا اور عیسیٰ(علیہ السلام)کی خوش خبری ہوں اور اپنی ماں کا وہ خواب ہوں جو انھوں نے میری پیدائش کے وقت دیکھا تھا کہ ان کے لیے ایک روشنی نکلی جس نے شام کے محلات روشن کردئیے۔
(۵)عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ا :(( إِنَّ اللّٰہَ بَعَثَنِيْ بِتَماَمٍ مَحَاسِنِ الْأَخْلَاقِ، وَکَمَا مَحَاسِنِ اْلأَفْعَالِ))۔[2]
جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ نے مجھے اچھے اخلاق کی تکمیل اوربہترین اعمال کمال(تک پہنچانے)کے لیے بھیجا ہے۔
[1] حسن، صحیح ابن حبان(الإحسان: ۶۳۷۰)من حدیث عبداللّٰہ بن وھب وأحمد(۴/۱۲۷)من حدیث معاویۃ بن صالح بہ [السنۃ:۳۶۲۶]۔
[2] ضعیف، أخرجہ الطبراني فی الأوسط(۷/۷۵۴ ح ۶۸۹۱)یوسف بن محمد بن المنکدر ضعیف ولبعض الحدیث شواھد عند أحمد(۲/۳۸۱)وغیرہ [السنۃ:۳۶۲۳]۔