کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 15
باب 1:
معجزات اور خصوصیات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
گذشتہ نسل انسانی میں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چناؤ
(۱)عَنْ وَاثِلَۃَ بْنِ أَسْقَعَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی کِنَانَۃَ مِنْ بَنِيْ اِسْمَاعِیْلَ، وَاصْطَفٰی مِنْ بَنِيْ کِنَانَۃَ قُرَیْشًا، وَاصْطَفٰی مِنْ قُرَیْشٍ بَنِيْ ھَاشِمٍ وَاصْطَفَانِيْ مِنْ بَنِيْ ھَاشِمٍ))۔صحیح[1]
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے بنی اسماعیل میں سے کنانہ(قبیلے)کو چنا اور کنانہ سے قریش کو اور قریش سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم سے مجھے چنا۔
(۲)عَنْ اَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ:(( بُعِثْتُ مِنْ خَیْرِ قُرُوْنِ بَنِيْ آدَمَ قَرْنًا فَقَرْنًا، حَتَّی بُعِثْتُ مِنَ الْقَرْنِ الَّذِيْ کُنْتُ مِنْہُ))۔صحیح[2]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بنی آدم کے بہترین زمانے میں(نبی اور رسول بنا کر)مبعوث کیا گیا ہے۔زمانے پر زمانہ گزرتا رہا حتیٰ کہ وہ زمانہ آگیا جس میں مجھے مبعوث کیا گیا ہے۔
(۳)عَنْ اَبِيْ ہُرَیْرَۃَص قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:(( مَثَلِيْ وَمَثَلَ اْلأَنْبِیَآئِ کَمَثَلِقَصْرٍ أُحْسِنَ بُنْیَانُہٗ تُرِکَ مِنْہُ مَوْضِعُ لَبِنَۃٍ، فَطَافَ بِہِ النُّظَّارُ یَتَعَجَّبُوْنَ مِنْ حُسْنِ بُنْیَانِہِ إِلَّا مَوْضِعَ تِلْکَ الَّلبِنَۃِ لَا یَعِیْبُوْنَ [3]
[1] صحیح مسلم، کتاب الفضائل، باب فضل نسب النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم۲۲۷۶ من حدیث الأوزاعي بہ[شرح السنۃ للبغوي: ۳۶۱۳]۔
[2] صحیح البخاري، کتاب المناقب باب صفۃ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۳۵۵۷ من حدیث عمرو بہ[السنۃ :۳۶۲۰]
[3] صحیح البخاري، المناقب:باب خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۳۵۳۵، مسلم الفضائل:باب ذکرکونہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خاتم النبیین ۲۲۸۶ کلاھما من حدیث أبي ھریرۃ بہ[السنۃ:۳۶۲۰]۔