کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 14
6۔حدیث کے نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں۔
7۔حدیث کے راوی کا نام بھی حوالہ کے آخر میں ذکر کیا کیا ہے۔
8۔احادیث کی صحت و ضعیف پر حکم بھی لگایا گیا ہے۔
ان نکات کی روشنی میں ہم اللہ تعالیٰ سے مکمل امید رکھتے ہیں کہ جہاں یہ کاوش تصنیف و تالیف کے میدان میں بہترین اور مفید اضافہ ثابت ہو گی وہاں سرورکائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے بعض پہلوؤں کو خوبصورت انداز میں اجاگر کرنے کا باعث بھی ہو گی۔ان شاء اللہ
ہم اللہ تعالیٰ سے دعاء کرتے ہیں کہ اس کاوش کے مصنف ، مترجم، کمپوزر اور ناشر کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین
٭٭٭