کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 135
باب 2: جسمانی و اخلاقی اوصافِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اوصافِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (۱۵۴)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَیْسَ بِالطَّوِیْلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِیْرِ، وَلَا بِالْأَبْیَضِ الْأَمْھَقِ وَلَا بِالْاَدَمِ، وَلَا بِالْجَعْدِ الْقَطِطِ وَلَا بِالسَّبِطِ۔بَعَثَہُ اللّٰہُ عَلٰی رَأْسِ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً، فَاَقَامَ بِمَکَّۃَ عَشْرَ سِنِیْنَ وَبِالْمَدِیْنَۃِ عَشْرَ سِنِیْنَ، وَتَوَفَّاہُ اللّٰہُ عَلٰی رَأْسِ سِتِّیْنَ سَنَۃً؛وَلَیْسَ فِيْ رَأْسِہٖ وَلِحْیَتِہٖ عِشْرُوْنَ شَعْرَۃً بَیْضَائَ۔صحیح[1] سیدنا انس بن مالک﴿فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت زیادہ لمبے تھے اور نہ بہت چھوٹے قد کے تھے نہ تو بے انتہا سفید تھے اور نہ گندم گوں تھے(بلکہ سرخ وسفید تھے)آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ تو شدید گھونگھریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے لٹکے ہوئے۔اللہ نے آپ کو چالیس سال کی عمر میں نبی بنایا۔پھر آپ مکہ میں دس سال(اور تین سال رہے)اور مدینہ میں دس سال رہے۔اللہ نے آپ کو ساٹھ سال(اور تین سال)کی عمر میں وفات دی۔آپ کے سر اور داڑھی میں بیس(کے قریب)بال بھی سفید نہیں تھے۔ (۱۵۵)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ یَصِفُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَیْسَ بِالطَّوِیْلِ وَلَا بِالْقَصِیْرِ، أَزْھَرَ اللَّوْنِ۔بِمَعْنٰی حَدِیْثِ مَالِکٍ۔وَزَادَ قَالَ رَبِیْعَۃُ:فَرَأَیْتُ شَعْرًا مِنْ شَعْرِہٖ فَإِذَا ھُوَ أَحْمَرُ فَسَأَلْتُ، فَقِیْلَ:اَحْمَرَّ مِنَ الطِّیْبِ۔[2]
[1] متفق علیہ، أخرجہ مالک فی الموطأ(۲/۹۱۹ روایۃ أبي مصعب ۱۹۲۵)والبخاري، المناقب باب صفۃ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم:۳۵۴۸، مسلم: ۲۳۴۷ من حدیث مالک بہ۔ [2] صحیح البخاري أیضًا:۳۵۴۶۔