کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 93
اُس کے کپڑے دیوار کے ساتھ اٹکتے تھے۔‘‘[1] اللہ اکبر!مسلمان عورتوں نے کتنی جلدی اور کس قدر اہتمام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل کی! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی چوتھی علامت کے بارے میں گفتگو شروع کرنے سے پہلے، ہم سب مردوں اور عورتوں کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے، کہ کیا ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تابع داری میں اپنے اسلاف کی راہ پر ہیں یا اس سے کوسوں دور؟ کیا ہم میں سے بہت سے مرد حضرات ایسے نہیں ہیں، کہ وہ اپنے دن کی ابتدا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو ذبح کرنے سے کرتے ہیں؟ کیا اپنے تئیں مسلمان سمجھنے والی عورتوں کی ایک بہت بڑی تعداد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں شرکت کرتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو یکسر فراموش نہیں کردیتی؟ کیا ہم میں سے بہت سے مرد اور خواتین بیرونِ ملک جانے کے بعد ایسی صورت و سیرت اختیار نہیں کرلیتے، کہ دیکھنے والے کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے، کہ یہ مسلمان ہیں یا یہود و نصاریٰ؟ إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اے مولائے کریم!ہم سب حضرات و خواتین کو اپنے حبیبِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا، کھرا اور مکمل تابع دار بنا دیجیے اور اس بارے میں ہماری سابقہ شدید کوتاہی معاف فرما دیجیے۔إِنَّکَ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ۔ *****
[1] ملاحظہ ہو: صحیح سنن أبي داود، کتاب الأدب، باب في مشي النسآء مع الرجال في الطریق، رقم الحدیث ۴۳۹۲۔۵۲۷۲، ۳/۹۸۹۔شیخ البانی نے اسے [حسن] قرار دیا ہے۔(ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۳/۹۸۹)۔