کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 92
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کردیا، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جہاں چاہیں، اللہ تعالیٰ کی راہ میں انہیں خرچ کر دیں۔ ۹:حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں گلی میں چلتی خاتون کے کپڑے کا دیوار سے چمٹنا: کوئی یہ نہ سمجھے، کہ عورتوں کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فوری اطاعت کوئی انوکھا یا نادر معاملہ تھا۔ان مقدّس اور پاک باز عورتوں کی سیرتوں کا مطالعہ کرنے والے اس بات سے آگاہ ہیں، کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے معاملے میں وہ مردوں سے پیچھے نہ تھیں۔ امام ابوداؤد حضرت ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ: ’’أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، وَ ہُوَ خَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاخْتَلَطَ رِجَالٌ مَعَ النِّسَآئِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم: ’’اِسْتَأْخِرْنَ، فَإِنَّہٗ لَیْسَ لَکُنَّ أَنْ تَحْقُقْنَ الطَّرِیْقَ۔عَلَیْکُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِیْقِ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے باہر راستے میں مردوں اور عورتوں کو اکٹھے چلتے ہوئے دیکھا، تو(عورتوں سے)فرمایا: ’’پیچھے ہٹ جاؤ۔تمہیں راستے کے درمیان میں چلنے کا حق نہیں۔تم گلی کے کناروں میں چلو۔‘‘ یہ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سُن کر اُن خواتین کا ردّ عمل کیا تھا؟ حضرت ابو اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ’’فَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ تَلْتَصِقُ بِالْجِدَارِ، حَتّٰی إِنَّ ثَوْبَہَا یَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ، مِنْ لُصُوْقِہَا بِہٖ۔‘‘ ’’اس کے بعد عورت دیوار کے ساتھ اس طرح چمٹ کر چلتی، کہ چلتے ہوئے