کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 9
حرفِ آخر:
ا:خلاصۂ کتاب ب:اپیل
شکر و دعا:
پہلے یہ کتاب عربی زبان میں تحریر کی گئی۔پھر اس کا اردو ترجمہ کیا گیا۔اردو ترجمے میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب کے مفید اور قیمتی مشوروں سے استفادہ کیا گیا۔پروف ریڈنگ میں عزیزان القدر حافظ حماد الٰہی و حافظ سجاد الٰہی نے تعاون کیا۔دورانِ تالیف اہلیہ محترمہ اور سب اہلِ خانہ نے خوب خدمت کی۔
طباعت کے جملہ مراحل عزیزان القدر قدوسی برادران ابوبکر اور عمر فاروق نے شوق، محبت اور اخلاص سے نمٹائے۔جَزَاہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی جَمِیْعًا خَیْرَ الْجَزَائِ فِی الدَّارَیْنِ۔آمِیْن
اللہ حي و قیوم سے عاجزانہ التجا ہے، کہ ناکارے کی اس حقیر کوشش کو قبول فرمائیں۔میرے لیے، میرے والدین گرامی قدر، اساتذہ کرام اور سب قارئین کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائیں اور مجھے، میرے اہل و عیال، بہن بھائیوں، اعزہ و اقارب اور سب مسلمان حضرات و خواتین، بلکہ تمام جن و انس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت نصیب فرمائیں۔
اِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔آمِیْنُ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
فضل الٰہی