کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 8
اس محبت کے دنیا و آخرت میں گراں قدر فائدے اور عظیم ثمرات ہیں۔
لیکن صورتِ حال یہ ہے، کہ بہت سے مسلمان اس بارے میں کوتاہی کا شکار ہیں، بلکہ ان کی ایک بڑی تعداد تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی حقیقت، اس کے تقاضوں اور علامتوں ہی سے غافل ہے۔
موضوعِ کتاب کے متعلق چار سوالات:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اہم موضوع کے بارے میں صحیح اور حق بات پیش کرنے کے ارادے سے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے درجِ ذیل سوالات کے جوابات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے:
۱: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا حکم کیا ہے؟
ب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے دنیا و آخرت میں کیا فوائد و ثمرات ہیں؟
ج: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی علامات کیاہیں؟
د: حضراتِ صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی علامتوں کے اعتبار سے کیسے تھے؟
ہ: ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی نشانیوں کے اعتبار سے کیسے ہیں؟
خاکۂ کتاب:
توفیقِ الٰہی سے خاکۂ کتاب بصورتِ ذیل ترتیب دیا گیا ہے:
( مبحث اوّل:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری مخلوق سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت
( مبحث دوم:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ثمرات و فوائد
( مبحث سوئم:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی علامتیں
ضروری تنبیہ:شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں راہِ اعتدال سے نہ ہٹنا