کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 57
ہمیں اس دعویٰ سے بارگاہِ الٰہی میں کیا فائدہ ہوگا، جو کہ ہمارے ظاہر و باطن سے خوب باخبر ہیں؟ ***** -دوسری علامت- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جان اور مال نچھاور کرنے کی خاطر مستعد ہونا تمہید: محبِ صادق کے دل میں ہمیشہ اس بات کی تڑپ رہتی ہے، کہ وہ اپنی جان، مال اور اپنا سب کچھ اپنے محبوب پر نثار کردے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے والوں کی کیفیت بھی اس سے مختلف نہیں، بلکہ حضراتِ صحابہ نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فداکاری اور جاں نثاری کی عظیم الشان، ناقابلِ فراموش اور لاثانی مثالیں پیش کیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے والے لوگ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آئے، وہ اپنے سینوں میں انتہائی شدید حسرت محسوس کرتے ہیں، کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی جان اور