کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 28
آئندہ صفحات میں ان شاء اللہ تعالیٰ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سیرتوں کے حوالے سے ان علامتوں کے متعلق گفتگو ہوگی۔علاوہ ازیں حسبِ ضرورت موجودہ دور کے مسلمانوں کے حالات کے متعلق بھی کچھ اشارات ذکر کیے جائیں گے۔شاید کہ ربِّ رحیم ہمارے سینوں میں اپنے حبیبِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی اور سچی محبت ڈال کر، ہمیں بھی دنیا و آخرت میں اس کے ثمرات و فوائد سے نواز دیں۔إِنَّہٗ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ توفیقِ الٰہی سے ہر علامت کے متعلق گفتگو ایک مستقل عنوان کے ضمن میں ہو گی۔ *****