کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 118
حرفِ آخر اللہ رب العالمین کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے مجھ ناکارے کو یہ کتاب مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اب اُن ہی سے عاجزانہ التجا ہے، کہ وہ اس حقیر کوشش کو قبول فرمائیں۔آمِیْنَ یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ا:خلاصۂ کتاب: کتاب میں بیان کردہ باتوں کا خلاصہ حسبِ ذیل ہے: ۱: ہر مسلمان پر لازم ہے، کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی جان، والدین، اہل و عیال، مال و دولت اور ہر چیز سے زیادہ محبت کرے۔ ۲: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی محبت[دنیا میں ایمان کی لذّت] اور[آخرت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم نشینی] کے حصول کے اسباب میں سے اہم سبب ہے۔ ۳: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی علامتیں ہیں۔جن میں سے مندرجہ ذیل چار نشانیوں کا ذکر اس کتاب میں کیا گیا ہے: ا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار اور صحبت کے حاصل کرنے کی شدید خواہش اور اس سے محرومی کا، دنیا کی تمام چیزوں کی محرومی سے زیادہ گراں اور شاق ہونا۔ ب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جان اور مال نچھاور کرنے کے جذبات سے اپنے سینے کو لبریز پانا۔ ج: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن باتوں کے کرنے کا حکم دیا ہے، اُن پر عمل کرنا اور جن باتوں