کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں - صفحہ 11
مبحث اوّل : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری مخلوق سےزیادہ محبت کرنے کی فرضیت تمہید: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کا جزو لازم ہے۔قرآن و سنت کی رو سے ضروری ہے، کہ ہر شخص کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اپنی جان، والد، اہل و عیال، مال و دولت اور دنیا کی سب چیزوں سے زیادہ ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس قسم کی محبت سے محروم دل عذابِ الٰہی کو دعوت دیتا ہے۔اس پر دنیا میں یا آخرت میں یا دونوں ہی عذاب نازل ہونے کی وعید ہے۔ اس بارے میں ذیل میں چار عنوانات کے ضمن میں قدرے تفصیلی گفتگو ملاحظہ فرمائیے: ۱:اپنی جان سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی جان سے زیادہ محبت کرنے کی فرضیت پر درج ذیل حدیث دلالت کرتی ہے: امام بخاری حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،(کہ)انہوں نے کہا: ’’کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، وَ ہُوَ آخِذٌ مبِیَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللّٰهُ عنہ، فَقَالَ لَہٗ عُمَرُ رضی اللّٰهُ عنہ:’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!لَأَنْتَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ