کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 77
میں نے عرض کی: یارسول اللہ! ہماری رو حیں خدا کے قبضے میں ہیں۔جب وہ چاہے گا ہمیں اٹھا دے گا۔ ہمارے اس دو ٹوک جواب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے۔آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔لیکن واپس جاتے ہوئے میں نے سنا کہ آپ ران پر ہاتھ مار کر یہ آیت پڑھ رہے تھے۔ ﴿وَ کَانَ الْاِنْسَانُ اَکْثَرَ شَیْئٍ جَدَلًا﴾ (الکہف: ۵۴) ’’انسان سب سے زیادہ جھگڑا لو ہے۔‘‘[1] ٭٭٭
[1] صحیح بخاری،کتاب التہجد،باب تحریض النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی صلوٰۃ اللیل،حدیث: ۱۱۲۷۔