کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 72
دس بار الحمد للّٰہ،دس بار سبحان اللّٰہ وبحمدہ،دس بار سبحان الملک القدوس،دس بار استغفر اللّٰہ،دس بار لا الہ الا اللّٰہ پڑھتے۔پھر دس بار یہ دعا فرماتے: ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ضِیْقِ الدُّنْیَا وَ ضِیْقِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) ’’اے اللہ! میں دنیا اور روز قیامت کی سختیوں سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے۔[1] ۸۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح اٹھتے تو کیا پڑھتے؟ عبدالرحمن بن ابزی نے اپنے والد ابزی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کہا: ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کہتے: ((اَصْبَحْنَا عَلیٰ فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَکَلِمَۃِ الْاِخْلَاصِ وَ دِیْنُ نَبِیُّنَا مُحَمَّدٍ وَّ مِلَّۃِ اَبِیْنَا اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا۔)) ’’ہم نے فطرت اسلام اور کلمۂ اخلاص اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اور اپنے باپ ابراہیم جو کہ (اپنے عقائد میں ) یکسو اور فرماں بردار تھے،ان کے دین پر صبح کی۔‘‘[2] ۹۔رات کے پچھلے پہر بیدار ہونے پر کثرت سے درود شریف پڑھنے کی فضیلت: حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ’’جب دو تہائی رات بیت جاتی تو رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو جاتے اور
[1] سنن ابو داؤد،کتاب الادب،باب ما یقول اذا اصبح،حدیث: ۵۰۸۵۔یہ حدیث حسن ہے۔ [2] سنن دارمی،کتاب الاستیذان،باب ما یقول اذا اصبح،حدیث: ۲۷۲۳۔اس کی سند صحیح ہے۔