کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 64
حدیث گزر چکی کہ باوضو سونے والے کے ساتھ ایک فرشتہ ہوتا ہے اور اس کے کروٹ بدلنے پر وہ فرشتہ کہتا ہے :
اے اللہ! اس کو معاف فرما۔کیونکہ سوتے وقت یہ باوضو تھا۔
۲۔سوتے ہوئے اچانک آنکھ کھل جائے تو کیا پڑھے؟
کیسی ہی گہری نیند کیوں نہ ہو،سوتے ہوئے اچانک آنکھ کھل جانا ایک عام بات ہے۔بلکہ یہ تو حضرت انسان کی بے بسی کی دلیل ہے کہ بلند وبانگ دعوے کرنے والا،کسی کو خاطر میں نہ لانے والا اور خود کو دوسروں سے برتر سمجھنے والا متکبر انسان اس قدر کمزور ہے کہ اس کا اپنی نیند پر بھی کوئی اختیار نہیں ہوتا۔
احادیث مبارکہ میں چند ایسے اذکار منقول ہیں جو اس شخص کے لیے ہیں کہ سوتے وقت جس کی اچانک آنکھ کھل جائے۔
۱۔ امام بخاری نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص رات کو بیدار ہو اور کہے:
((لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَسُبْحَانَ اللّٰہِ،وَلَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ اَکْبَرُ،وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہ))
’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہیں،ان کا کوئی ساجھی نہیں،ساری بادشاہت ان ہی کی ہے،ساری تعریف ان ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کمال قدرت رکھتے ہیں۔سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہیں،اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور معبود نہیں،اللہ تعالیٰ بہت بڑے