کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 61
۱۴۔سونے سے پہلے آخری دعا: حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہدایت فرمائی ’’جب تم سونے لگو تو نماز کے وضو کی مانند وضو کرو،پھر دائیں کروٹ لیٹ جاؤ اور یہ دعا پڑھو: ((أَللّٰہُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيْ إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِيْ إِلَیْکَ،رَہْبَۃً وَّ رَغْبَۃً إِلَیْکَ،لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَأَ مِنْکَ إِلَّا إِلَیْکَ،آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ۔)) ’’اے اللہ! میں نے اپنے آپ کو آپ کی اطاعت میں دے دیا،اپنا سب کچھ آپ کے سپرد کر دیا،اپنے معاملات آپ کے حوالے کر دیے،خوف کی وجہ سے اور آپ کی (رحمت و ثواب) کی امید میں۔کوئی پناہ گاہ کوئی مخلص آپ کے سوا نہیں۔میں آپ کی کتاب پر ایمان لایا جو آپ نے نازل فرمائی اور آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی (ایمان لایا) جنہیں آپ نے مبعوث فرمایا۔‘‘ (نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اس دعا کے پڑھنے کے بعد اگر تم مرگئے تو فطرت پر مرو گے۔اس لیے تم اس دعا کو (سونے سے پہلے) اپنا آخری کلام بناؤ۔(یعنی اس دعا کے بعد کوئی گفتگو نہ کرو)۔[1] نبوی دعاؤں کے الفاظ میں کسی طرح کا تغیر و تبدل جائز نہیں مندرجہ بالا حدیث مبارکہ کے اختتام میں حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے
[1] صحیح بخاری،کتاب الدعوات،باب اذا بات طاہراً وفضلہ،حدیث: ۶۳۱۱۔