کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 49
قسما قسم کے مجرب عملیات کی حاجت محسوس ہوتی ہے ؎ کوئی بتائے کہ ہم بتلائیں کیا اگرچہ سوتے وقت آیت الکرسی پڑھنا فرمانِ نبوی کی رُو سے شیاطین سے حفاظت کے لیے کافی ہو گا۔لیکن اس زاویے سے بھی غور فرمایئے کہ آیت الکرسی ایک بار پڑھنا زیادہ مؤثر ہو گا یا دوسو بار سورۂ اخلاص؟ میں ان قرآنی وظائف کے صرف آسان یا مشکل اور مختصر یا مطول ہونے کی بات ہی نہیں کر رہا،زیر غور نکتہ ان کی اثر پذیری ہے۔کیا آیت الکرسی پڑھنا زیادہ موثر ہو گا یا سورۃ اخلاص دو سو بار پڑھنا؟ اس نکتے پر تدبر فرمایئے۔شاید کسی کے ذہن میں یہ خیال آئے کہ آیت الکرسی چند سطروں پر مشتمل ہے۔ایک دو منٹ میں پڑھ لی جائے گی۔سورۂ اخلاص دو سو بار پڑھتے ہوئے کچھ وقت لگے گا۔اس لیے شیاطین سے حفاظت کے لیے وہ زیادہ موثر ہو گی۔نہیں،واللہ ! ایسے نہیں ہو سکتا۔اس لیے کہ آیت الکرسی والے وظیفے پر مہر نبوت لگی ہوئی ہے اور دو سو بار قل ہو اللہ اُمت کے ایک جید عالم دین کا تجویز کردہ نسخہ ہے۔مرض ایک ہی ہے۔طبیب مختلف ہیں اور ان کے تجویز کردہ نسخے جدا جدا ہیں۔فیصلہ آپ پر ہے،کہ آپ کس طبیب سے علاج کرانا پسند کریں گے۔ ۵۔گناہوں کو معاف کرانے والی دعا: جب کوئی شخص سونے کے لیے بستر پر آئے اور رب العزت کے حضور اخلاص قلب سے معافی کا خواستگار ہو،درج ذیل دعا پڑھے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ امام ابن حبان اور امام ابن السنی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص بستر پر آنے کے وقت کہے: ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ،لَا شَرِیْکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلْکُ،وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا