کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 45
دے،میرے شیطان کو دور کر دے،میرے ذمہ جو حقوق ہیں،ان سے عہدہ برآ کر دے اور مجھے اعلیٰ مجلس کا ہم نشین بنا دے۔‘‘[1] ۸۔شتر بے مہار آزادی اور بھوک سے پناہ طلب کرنا: ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر کی طرف جاتے تو یہ دعا پڑھتے: ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَّرِّ وَلدُعا وَمِنَ الْجُوْعِ فَجِیْعًا۔)) ’’اے اللہ! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آزادی دینے والی ہر برائی سے اور بھوک سے جو میرے ساتھ ہی سوتے وقت تک رہے۔‘‘[2] ٭٭٭
[1] سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب ما یقال عند النوم،حدیث: ۵۰۵۴۔اس کی سند صحیح ہے۔ [2] معجم صغیر للطبرانی،کتاب الاذکار،حدیث: ۹۶۳۔