کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 395
میں ہمارے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی جمیع انسانیت پر افضلیت کی دلیل ہے۔ ۲۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خلق عظیم تو ملاحظہ فرمائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ایمان کو منع فرما دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیگر انبیاء سے شرف و بزرگی میں تقابل نہ کیا جائے۔اگرچہ ہمارا ایمان ہے کہ علو مراتب کے اعتبار سے فوقیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ہے۔ ۳۔ اس نکتے پر بھی غور فرمایے! کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واضح طور پر فرما رہے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ موسیٰ علیہ السلام مجھ سے بھی پہلے بیدار ہوں گے یا وہ بے ہوش ہی نہیں ہوں گے۔بلاشبہ کامل و اکمل علم صرف اور صرف عالم الغیب والشہادۃ یعنی اللہ رب العزت کا ہے اور اس میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ ٭٭٭