کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 38
باب 2
سونے کے آداب
۱۔بستر پر جانے سے پہلے اسے جھاڑ لیں :
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر جائے تو اسے اپنے ازار کے کنارے سے جھاڑ لے۔[1] کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کی بے خبری میں اس کے بستر پر کیا آچکا ہو۔‘‘[2]
۲۔دائیں کروٹ لیٹنا:
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما روایت فرماتے ہیں :
’’نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر سونے کے لیے آتے تو دائیں کروٹ لیٹتے۔‘‘[3]
۳۔پیٹ کے بل لیٹنے کی ممانعت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ کے بل لیٹنے سے منع فرمایا ہے۔اس لیے اگر کوئی شخص اوندھے منہ یعنی الٹے رخ لیٹا ہو تو اسے اٹھا دینا چاہیے۔ترمذی شریف میں حسن سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا:
[1] ایک روایت میں ہے کہ تین بار جھاڑ لے۔صحیح بخاری،کتاب التوحید،باب السوال باسماء اللّٰہ تعالیٰ والاستعاذۃ بہا،حدیث: ۷۳۹۳۔
[2] صحیح بخاری،کتاب الدعوات،باب،حدیث: ۶۳۲۰۔
[3] صحیح بخاری،کتاب الدعوات،باب النوم علی الشق الایمن حدیث: ۶۳۱۵۔