کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 35
ضمن میں یہ ہدایت نبوی ملاحظہ فرمائیے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ’’جب تم اپنے بستر پر (سونے کے لیے) جانے لگو تو نماز کے لیے جس طرح وضو کرتے ہو،اس طرح وضو کرو........آخر حدیث تک۔‘‘[1] ۱۴۔باوضو سونے والے کے لیے فرشتے کا دُعائے مغفرت کرنا: بارگاہ نبوت سے ملنے والی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے طہارت کی حالت میں سونے والوں کے لیے ایک عظیم خوش خبری ہے۔جیسا کہ درج ذیل احادیث سے پتا چلتا ہے۔ امام طبرانی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ان جسموں کو پاک کرو،اللہ تعالیٰ تمہیں پاکیزگی عطا فرمائے۔جو بندہ بھی طہارت کی حالت میں سوئے،یقیناً ایک فرشتہ اس کے ساتھ رات بسر کرتا ہے۔جب بھی وہ شخص رات کے کسی پہر کروٹ بدلتا ہے،تو وہ فرشتہ دعا کرتے ہوئے کہتا ہے: ’’اے اللہ! اپنے بندے کو معاف فرما،یقیناً وہ حالت طہارت میں سویا تھا۔‘‘ جو شخص باوضو ہوکر سوئے،پھر جب وہ نیند سے بیدار ہو تو اس وقت بھی اس کے لیے وہی فرشتہ دعا گو ہوتا ہے۔امام ابن حبان اس حدیث کو بیان کرتے ہیں اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس حدیث کے راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص حالت طہارت میں سوئے تو اس کے ہمراہ ایک فرشتہ ہوتا ہے،جب بھی وہ بیدار ہوتا ہے،تو فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے فلاں بندے کو
[1] صحیح بخاری،کتاب الدعوات،باب اذا بات طاہراً وفضلہ،حدیث: ۶۳۱۱۔