کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 34
پائے تو نہ تو وہ (مشکیزے کی) بندش (اور گرہ) کھول سکتا ہے اور نہ ہی بند دروازہ کھول سکتا ہے اور اگر تم میں سے کوئی برتنوں کو ڈھانپنے کے لیے کچھ نہ پائے تو ان پر لکڑی ہی رکھ دے۔‘‘ [1]
۱۲۔رات کے وقت شیطان سے گھروں کو محفوظ رکھنا:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ نے فرمایا:
’’جب کوئی آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور گھر میں داخلے کے وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے اور کھانا کھاتے وقت بھی اللہ کا نام لیتا ہے،تو شیطان (اپنے چیلوں سے) کہتا ہے (نکل چلو) یہاں تمہارے لیے نہ تو رات بسر کرنے کی جگہ ہے اور نہ ہی رات کا کھانا اور جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کا ذکر کیے بغیر گھر میں داخل ہوتا ہے تو شیطان کہتا ہے یہاں تمہیں رات کا ٹھکانہ میسر آ گیا اور جب وہ شخص کھانا کھاتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام بھی نہیں لیتا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے (اب فکر کی بات نہیں ) یہاں رات بھر کا قیام بھی ہے اور طعام بھی۔یعنی رات گزارنے کا ٹھکانہ بھی مل گیا اور رات کا کھانا بھی مل گیا۔‘‘[2]
۱۳۔سونے سے پہلے وضو کرنا:
بحیثیت مسلمان کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے ہر کام میں سنت نبوی کی جھلک نظر آئے۔اب دن بھر کے کام کاج کے بعد نیند کی وادی میں قدم رکھنے کی تیاری ہے۔اس
[1] صحیح ابن خزیمہ،کتاب الوضو،باب الأمر بتسمیۃ اللّٰہ عزوجل عند تخمیر الأوانی....حدیث:۱۳۳۔یہ حدیث صحیح ہے۔
[2] صحیح مسلم،کتاب الاشربہ،باب آداب الطعام ....حدیث: ۵۲۶۲۔