کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 31
۶۔سونے سے پہلے ہاتھوں سے چکنائی دُور کرنا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص کے ہاتھ پر چکنائی لگی ہوئی ہو اور وہ اسے دھوئے بغیر سو جائے اور پھر سونے کے دو ران اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو وہ کسی اور کو نہیں،اپنے آپ کو ملامت کرے۔‘‘ [1] ۷۔سونے سے پہلے اثمد سرمہ لگانا: نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ معمول نقل فرمایا ہے کہ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے پہلے دونوں آنکھوں میں اثمد سرمے کی تین تین سلائیاں پھیرا کرتے تھے۔‘‘[2] ۸۔سونے سے پہلے دروازے بند کر دینا: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (سوتے وقت) ’’دروازے بند کر لیا کرو۔‘‘[3] ۹۔سونے سے پہلے چراغ گل کر دینا: اسوۂ نبوی سے ہمیں یہ ہدایت ملتی ہے کہ جب ہم سونے کے لیے بستر پر جائیں تو کمرے میں جلتی ہوئی شمع یا چراغ وغیرہ بجھا دیں۔اب موجودہ دور میں بجلی سے چلنے والی روشنیاں ہیں۔ان کے روشن رہنے میں اس نقصان کا اندیشہ تو نہیں جو چراغ کے جلنے میں ہے کیونکہ یہ روشنی آگ کی شکل کی نہیں۔لیکن اگر کوئی بجلی سے چلنے والے بلب
[1] الادب المفرد،باب من نام وبیدہ غمر،حدیث: ۱۲۱۹۔یہ حدیث صحیح ہے۔ [2] المستدرک للحاکم،کتاب الطب،حدیث: ۸۲۴۹۔ [3] صحیح بخاری،کتاب الاستئذان،باب اغلاق الابواب باللیل،حدیث: ۶۲۹۔