کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 28
زندگیوں کے نقشے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی روشنی میں ترتیب دینا پسند کریں گے؟ کتنا ہی اچھا ہو کہ ہمارے دل میں اپنی پسند و ناپسند پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند و ناپسند کو ترجیح دینے کا جذبہ پیدا ہو جائے۔ ۵۔سونے سے پہلے رات کے وقت علمی باتیں کرنا: اسلام دین فطرت ہے اور فطرت کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔اس کے احکام و مسائل اور آداب و اقدار سو فیصد قابل عمل ہیں۔اس لیے کہ یہ اللہ کی طرف سے نازل کردہ دین ہے اور بنی نوع انسان کے لیے ہے۔کیسے ممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے ایسے احکام نازل فرماتے جن پر عمل ممکن نہ ہوتا یا مشکل ہوتا۔مگر زمینی حقائق ہماری اس بات کی نفی کر رہے ہیں۔انفرادی زندگیوں میں بالعموم اور اجتماعی زندگی میں بالخصوص نفاذ اسلام کے مناظر دیکھنے کو بھی نہیں ملتے....سوائے چند نفوس قدسیہ کے....لیکن ایسے لوگ ہمارے معاشروں میں ہیں ہی کتنے کہ جنہیں دیکھیں تو اصحاب رسول کی یاد تازہ ہو جائے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ عامۃ المسلمین کے لیے اس دور میں اسلام کے احکام و مسائل پر کما حقہ عمل پیرا ہونا خاصا دشوار ہوچکا ہے۔اس کی وجہ معاذ اللہ اسلام نہیں بلکہ ہمارے اپنے طور طریقے ہیں۔یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم مسلمانوں نے دین اسلام کو ایک ناقابل عمل دین بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ہم نے اپنی معاشرت اور معیشت کو ان خطوط پر استوار کرلیا ہے،جن کا اسلام سے دور پار کا تعلق بھی نہیں۔اس مسئلے کو ہی لے لیجیے یعنی نماز عشاء کے بعد جلدی سونے کو۔ہماری سماجی و مذہبی تقریبات رات کو اور ہمارے کھیل ....وہ بھی رات کو۔ہماری نشست و برخاست اور میل ملاقات بھی رات کو ہی ہوتی ہے۔ہم رات گئے تک جاگتے اور دن چڑھے تک سوتے ہیں۔نتیجہ یہ کہ ہمارے معاملات میں خرابیاں آچکی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی اصلاح