کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 189
میں نے عرض کیا: اے میرے رب حاضر ہوں۔ فرمایا: مقرب فرشتے کس بارے میں جھگڑتے ہیں ؟ میں نے تین بار کہا میرے رب میں نہیں جانتا۔ آپ نے فرمایا میں نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنی ہتھیلی میرے کندھوں کے درمیان رکھی،جس سے میں نے اپنے سینے میں اللہ تعالیٰ کی انگلیوں کی ٹھنڈک پائی تو میرے لیے ہر چیز روشن ہوگئی اور میں نے جان لیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے پوچھا اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں نے کہا اے میرے رب حاضر ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مقرب فرشتے کس بارے میں جھگڑتے ہیں ؟ میں نے عرض کیا کفارات میں۔ فرمایا: کفارات سے کیا مراد ہے؟ میں نے کہا نماز باجماعت کی خاطر چل کر جانا،نماز کے بعد مسجد میں بیٹھنا اور مشقت کے وقت اچھے طریقے سے وضو کرنے کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور کس چیز میں ؟ میں نے کہا کھانا کھلانے،نرم گفتگو کرنے اور رات کے وقت جب لوگ سوئے ہوئے ہوں نماز پڑھنے (کی فضیلت میں )۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کچھ طلب کرو۔ میں نے کہا: اے اللہ! میں تجھ سے بھلائی کے کاموں کی اور برائیوں کے چھوڑنے کی اور مسکینوں سے محبت کرنے کی اور تیری بخشش اور رحمت کی توفیق چاہتا ہوں اور جب تو کسی قوم کو فتنہ میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے تو