کتاب: نبی رحمت ص کی راتیں - صفحہ 178
سے مراد قبر میں سوال جواب کرنے والے فرشتے ہیں۔واللہ اعلم
۵۔جہاد میں ایک دن کا پہرہ سارے مہینے کی راتوں کے قیام سے افضل ہے:
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
’’ اللہ کے راستے میں ایک دن کا پہرہ ایک مہینے کے روزوں اور (ایک مہینے کی راتوں کے) قیام سے افضل ہے اور جو اس (پہرے کے) دوران مر گیا وہ قبر کے عذاب سے محفوظ رہ گیا اور اس کے اعمال قیامت کے دن تک جاری رہیں گے۔(یعنی اس کے اعمال صالحہ کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا)۔‘‘ [1]
٭٭٭
[1] جامع ترمذی،کتاب الجہاد،باب ما جاء فی فضل المرابط،حدیث: ۱۶۶۵۔یہ حدیث صحیح ہے۔