کتاب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار - صفحہ 91
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔’’کہہ لینا۔‘‘، محمد بن مسلمہ ص کعب بن اشرف کے پاس جا کر کہنے لگے۔’’یار! یہ پیغمبر اہم سے صدقہ و خیرات مانگتا ہے ‘ہمارے تو اپنے پاس کھانے کو کچھ نہیں اسے کیا دیں؟‘‘
کعب کو موقعہ ہاتھ آگیا کہنے لگا
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
قصہ مختصر محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کعب سے کچھ مانگا تو کہنے لگا کوئی چیز گروی رکھو تو ادھار ملے گا۔محمد مسلمہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے ’’مثلاً کیا گروی رکھیں؟‘‘ کہنے لگا’’ اپنی عورتیں گروی رکھ دو۔‘‘ محمدمسلمہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے تم ایک خوش شکل جوان ہو۔ہمیں خطرہ ہے کہ عورتیں تم پر فریفتہ ہو جائیں گی۔کعب کہنے لگا ’’اچھا پھر اپنے لڑکے گروی رکھ دو۔محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے ’’کیا ہم لوگوں سے ساری عمر یہ طعنہ سنتے رہیں کہ ادھا ر کے لیے بیٹوں کو گروی رکھا تھا؟ البتہ ہم اپنے ہتھیار تمہارے پاس گروی رکھ سکتے ہیں۔چنانچہ اس شرط پر معاملہ طے ہوگیا۔اور دوبارہ ملاقات کاوقت مقرر ہوا۔
رات کو محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اپنے چار ساتھیوں سمیت ہتھیار وغیرہ لے کر آئے آپس میں بات گن رکھی تھی۔محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میں اس کے کی خوشبو سونگھنے کے بہانے اس کا سر تھا م لوں گا۔تم اسے قتل کر دینا ۔چنانچہ یسا ہی ہوا۔محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کعب سے کہنے لگے ۔’’یار! تمہارے سر کے بالوں سے بڑی نفیس خوشبو آرہی ہے۔کہو تو ذرا سونگھ لوں؟‘‘ کعب اس بات پر پھولا نہ سمایا۔کہنے لگا ! ’’ہمارے پاس عرب کی وہ عورت ہے جو سب عورتوں سے زیادہ معطر رہتی ہے اور سب سے زیادہ حسین و جمیل ہے۔‘‘ پھر اس نے محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو سر سونگھنے کی اجازت دے دی۔چنانچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس بہانے سے اس کا سر خوب تھام لیا اور ساتھیوں کو اشارہ کیا جنہوں نے اس کا کام تمام کر دیا۔
کعب بن اشرف گو معاہد قوم کا ایک فرد تھا۔یہ مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کوئی ذمی‘ ذمی ہونے کے باوجود اگر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے تو اس شخص کا معاہدہ از خود ٹوٹ جاتا ہے[1]۔
[1] بخاری۔کتاب المغازی۔باب قتل کعب بن اشرف۔معہ حاشیہ تیسیر الباری