کتاب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار - صفحہ 73
(۳) سفارتی تعلقات: غیر ممالک کے خواہ یہ ملک دوست ہو‘ غیر جانبدار ہو یا دشمن ہو- سفیروں سے اچھی طرح پیش آنا‘ ان سے بہتر سلوک کرنا اور انہیں مناسب آرام پہنچانا اور مراعات دینا ایک اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے- سفارت کی تکریم کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت تاکید فرمائی ہے- اگر کوئی ملک مسلم سفیر سے بد سلوکی کرے یا اسے قتل کر دے- تو یہ بات جنگ کا سبب بن جاتی ہے- آج کل ہر ملک میں دوسرے ممالک کے سفارت خانے قائم ہیں- اگر ایسی صورت حال پیدا ہو تو پہلے اس ملک سے سفارتی تعلقات ختم کر دینا چاہئیں- یہ گویا جنگ کا الٹی میٹم ہوتا ہے- اس کے بعد بھی اگر تلافی نہ ہو تو جنگ شروع کی جا سکتی ہے۔