کتاب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار - صفحہ 64
یہاں تک تو میدانِ جنگ میں عورتوں کی امدادی کارروائیوں کا ذکر تھا۔ اب ہم دور نبوی کا ایک ایسا واقعہ پیش کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر لڑائی میدان جنگ کے بجائے محفوظ شہری آبادیوں میں داخل ہو جائے تو دفاع کے طور پر عورتوں کو بھی …اگر وہ کر سکیں تو … ایسا ہی کردار ادا کرنا چاہئے جیسا کہ مجاہد ادا کرتے ہیں۔
حضرت صفیہ رضی اللہ عنھاکی بہادری کا کارنامہ:
جنگ احزاب کے موقع پر بنو قریظہ معاہد کی حیثیت سے مدینہ میںرہ رہے تھے۔ لیکن بدعہدی کر کے ’اتحادیوں‘‘ سے مل گئے۔ ایک یہودی نے مسلمانوں کو مصروف جہاد دیکھ کر اس قلعہ پر جس میں مستورات پناہ گزین تھیں۔ حملہ کر دیا حضرت حسان بن ثابت اس قلعہ کی حفاظت پر مامور تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنھا نے حسان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ’’اتر کر اس کو قتل کر دو‘‘۔ حضرت حسان کسی عارضہ کی وجہ سے لڑائی سے گھبراتے تھے۔ کہنے لگے اگر میں ایسا کر سکتا تو میدان جنگ میں ہوتا‘‘۔ حضرت صفیہ رضی اللہ عنھا نے خیمہ کی چوب اکھاڑی اور اس زور سے یہودی کے سر پر ضرب لگائی کہ اس کا سر پھٹ گیا۔ اب حضرت صفیہ رضی اللہ عنھا نے حضرت حسان رضی اللہ عنہ سے کہا اس کے ہتھیار اور کپڑے اتار لا ؤ ‘‘۔ حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے اس کی ضرورت نہیں‘‘۔ آخر صفیہ رضی اللہ عنھا نے خود ہی اس کا سرکاٹ کر قلعہ کے نیچے پھینک دیا۔ جس کا اثر یہ ہوا کہ یہودیوں کو یقین ہو گیا اس قلعہ میں مسلمان فوج متعین ہے۔ لہٰذا انہیں پھر حملہ کی جرأت نہ ہوئی۔ (طبری ج ۱۔ جنگ خندق)
ام عمارہ رضی اللہ عنھاکی بہادری کا کارنامہ:
جنگ احد میں جب مسلمانوں کو شکست ہوئی۔ تو افراتفری مچ گئی۔ عورتیں بھی گھروں سے میدان جنگ میں نکل آئیں جو امدادی کام سرانجام دے رہی تھیں۔ انہیں میں سے ایک حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنھا تھیں جو زخمیوں کو پانی پلا رہی تھیں۔ آپ نے مشک اتار کر پھینک دی‘ تلوار کھینچ لی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں لڑنے لگیں۔ اس دن انہیں تیرہ زخم پہنچے اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئیں۔ جب ذرا ہوش آیا۔ تو نہ اپنے خاوند سے متعلق پوچھا اور نہ بیٹے