کتاب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار - صفحہ 52
انتخاب کے لیے اہل الرائے سے مشورہ لینا پڑا۔ اسی طرح سپہ سالار کو اپنے لشکر کے لیے کئی چھوٹے بڑے کمانڈر مقرر کرنا پڑتے ہیں۔ اس وقت عدل و انصاف اور باہمی مشورہ سے کام لینا چاہئے۔ اگر سپہ سالار محض اپنی پسند و نا پسند کے مطابق ترقیاں اور درجات عطا کرنا شروع کر دے تو فوج میں انتشار اور بے دلی پھیل جاتی ہے۔
(۷) رازداری اور خفیہ اطلاعات (Secracy + Intelligence):
جس طرح دشمن کی نقل و حرکت اور اس کے حالات سے آگاہ رہنا ضروری ہے۔ اسی طرح یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ اپنے حالات اور نقل و حرکت سے دشمن کو حتی الوسع بے خبر رکھا جائے۔ لہٰذا ایسے ’’فوجی راز‘‘ سوائے گنتی کے چند مشیروں اور معتمدان خاص کے کسی کو معلوم نہ ہونے چاہیں۔ حتی کہ فوجی عوام بھی جنگی پالیسی سے آگاہ نہیں ہوتے۔ فتح مکہ کی تیاری کے دوران اس بات کا اتنا خیال رکھا گیا کہ آپ نے اپنے حلیف قبائل کو جو خفیہ پیغامات بھیجے وہ اس رازداری سے بھیجے گئے تھے کہ عام مسلمانوں کو بھی اس کی خبر نہ تھی۔ اسی موقعہ پر ایک سچے مسلمان حاطب بن ابی بلتعہ سے ایک لغزش ہو گئی۔ انہوں نے بھی خفیہ طریق سے ایک عورت کے ہاتھ رقعہ دے کر اہل مکہ کو چڑھائی کے متعلق آگاہ کرنا چاہا تھا۔ جس سے اس صحابی کی غرض محض اس ’’احسان ‘‘ کے بدلے اپنے بال بچوں کی حفاظت تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعہ اس واقعہ کی خبر مل گئی۔ تو آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو تعاقب میں روانہ کیا جنہوں نے اس عورت سے بجبر رقعہ برآمد کر لیا۔
رازداری کی اہمیت یہ ہے کہ بعض دفعہ محض ایک راز کے لیک آ ؤ ٹ ہو جانے سے جنگ کا نقشہ ہی بدل سکتا ہے۔ اور لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک عام حکم دے دیا۔
{يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا يَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا } (۳:۱۱۸)
(اے مومنو! اپنے علاوہ کسی دوسرے کو راز دار نہ بنا ؤ ۔ یہ لوگ تمہاری بربادی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ تم تکلیف میں پڑ جا ؤ ۔ )
آپ کی راز داری کا یہ عالم تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۲ھ میں ۱۲ آدمیوں کا ایک گشتی دستہ