کتاب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار - صفحہ 34
نوعیت کی ہوتی ہے لیکن فرضیت میں کوئی شک و شبہ نہیں کیونکہ ارشاد ربانی کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان سب ایک امت ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، اگرایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم کرب و بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ (مسلم ۔کتاب البروالصلۃ۔ باب تراحم المومنین)
افسوس ہے کہ آج کا مسلمان اس پہلو سے انتہائی غفلت میں ہے اور یہی اس کی رسوائی کی اصل وجہ ہے۔