کتاب: نعت گوئی اور اس کے آداب - صفحہ 20
ملط اور گڈمڈ کر کے کہیں جلی یا خفی شرک میں ملوث و مبتلا نہ ہو جائیں… کہ ’’شرک‘‘ ایک ناقابل معافی گناہ ہے۔
میں ادارہ ’’دارالسلام‘‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر محترم عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ اور ’’دارالسلام لاہور‘‘ کے جنرل منیجر مکرمی حافظ عبدالعظیم اسد حفظہ اللہ کا بھی ممنون ہوں کہ ان کی نظرِ انتخاب نے بفضلہٖ تعالیٰ میری متعدد تصانیف کی روشنی میں مجھے کتاب و سنّت کی نشر و اشاعت کے عالمی ادارے ’’دارالسلام‘‘ کی خدمت کا موقع دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں ہر دم اپنا ذکر کرنے اور کثرت سے توصیفِ نبی( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں رطب اللسان رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
محتاج دعا و خادِم رسول( صلی اللہ علیہ وسلم )
پروفیسر(ر) عبداللہ شاہین عَفَا اللّٰہُ عَنْہُ
گلشن کالونی۔ حافظ آباد