کتاب: نعت گوئی اور اس کے آداب - صفحہ 166
’’آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت کامل کردی اور تمھارے لیے ’’اسلام‘‘ کو بحیثیت دین پسند کیا۔‘‘[1]
حجۃ الوداع کی ادائیگی کے بعد 12ربیع الا ول بروز سوموار بوقت چاشت مختصر علالت کے بعد ’اَللّٰھُمَّ! بِالرَّفِیقِ الْا ََٔٔعْلٰی‘ کہتے ہوئے آپ کی پاکیزہ روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔’إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘
[1] المآئدۃ 3:5۔