کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 76
بیشک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے۔ کوئی (بھی) نہیں جانتا کہ کل کیا (کچھ) کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا ٭۔ (یاد رکھو) اللہ تعالیٰ ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے ۔ (۳۴) ٭ حدیث میں بھی آتاہے کہ پانچ چیزیں مفاتح الغیب ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔(صحیح البخاری ،تفسیر سورۃ لقمان و کتاب الاستسقاء باب لایدری متی یجی ء المطر الا اللّٰه) قرب قیامت کی علامات تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں لیکن قیامت کے وقوع کا یقینی علم اللہ کے سوا کسی کونہیں کسی فرشتے کو نہ کسی نبی مرسل کو بارش کامعاملہ بھی ایسا ہی ہے آثار و علائم سے تخمینہ تو لگایا جاتا اور لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ بات ہر شخص کے تجربہ ومشاہدے کا حصہ ہے کہ یہ تخمینے کبھی صحیح نکلتے ہیں اور کبھی غلط۔حتی کہ موسمیات کے اعلانات بھی بعض دفعہ صیح ثابت نہیں ہوتے جس سے صاف واضح ہے کہ بارش کا بھی یقینی علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں رحم مادرمیں مشینی ذرائع سے جنسیت کا ناقص اندازہ تو شاید ممکن ہے مگر بعض اوقات وہ مشینی اندازہ بھی غلط ہوتا ہے۔ ہمارے ایک دوست کو ڈاکٹروں نے مشینی اندازہ لگا کر بتایا کہ یہ جنس پیدا ہو گی مگر رب کائنات نے دوسری جنس پیدا کی۔ یہ