کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 70
دیئے تھے جس نے انکی گرفت فرمائی اور انہیں مچھلی کا لقمہ بنا دیا۔ ٭ ظُلْمَاتٌ ،ظُلْمَۃٌ کی جمع ہے بمعنی اندھیرا ۔ یونس علیہ السلام متعدد اندھیروں میں گھر گئے رات کا اندھیرا ،سمندر کا اندھیرا ، مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔ ٭ ہم نے یونس علیہ السلام کی دعا قبول کی اور اسے اندھیروں سے اور مچھلی کے پیٹ سے نجات دی اور جوبھی مومن ہمیں اس طرح شدائد اور مصیبتوں میں پکارے گاہم اسے نجات دیں گے حدیث میں بھی آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس مسلمان نے بھی اس دعا کے ساتھ کسی معاملہ کیلئے دعا مانگی تو اللہ نے اسے قبول فرمایا ہے‘‘۔(جامع ترمذی نمبر 3505وصححہ الألبانی) فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُکُمْ عَلیٰ سَوَائٍ وَاِنْ اَدْرِیْ اَقَرِیْبٌ اَمْ بَعِیْدٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ (۱۰۹) پھر اگر یہ منہ موڑیں تو کہہ دیجئے کہ میں نے تمہیں یکساں طور پر خبردار کر دیا ہے مجھے علم نہیں کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ قریب ہے یا دور ۔ وَاِنْ اَدْرِیْ لَعَلَّہٗ فِتْنَۃٌ لَّکُم وَمَتَاعٌ اِلیٰ حِیْنٍ (۱۱۱) مجھے اس کا بھی علم نہیں ، ممکن ہے یہ تمہاری آزمائش ہو اور ایک