کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 69
ظہور پذیر ہونے والا ہے خود معجزہ کو ظاہر کرنے پر قدرت تو دور کی بات ہے یہ تو محض اللہ کاکام ہے کہ وہ انبیاء کے ہاتھ پر معجزات ظاہر فرمائے بہرحال موسی علیہ السلام کے اس اندیشے اور خوف کو دور کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا موسیٰ (علیہ السلام ) کسی بھی لحاظ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، تو ہی غالب رہیگا اس جملے سے طبعی خوف اور دیگر اندیشوں سب کا ہی ازالہ فرما دیا چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ سورۃ الانبیاء : وَ ذَالنُّوْنِ اِذْ ذَّہَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَ عَلَیْہِ فَنَادٰی فِیْ الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّآ اِلہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ(۸۷) مچھلی والے ٭کو یاد کرو ! جبکہ وہ غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے پکڑ نہ سکیں گے ۔ بالآخر وہ اندھیروں٭ کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے ، بیشک میں ظالموں میں ہو گیا ۔ ٭ ٭ مچھلی والے سے مراد یونس علیہ السلام ہیں جو اپنی قوم سے ناراض ہوکر اور انہیں عذاب الہٰی کی دھمکی دے کر اللہ کے حکم کے بغیر ہی وہاں سے چل