کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 15
تھے ۔ یہ بھی گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عالم الغیب ہونے کی نفی ہے کیونکہ جو خود عالم غیب ہو ، اسے تو کسی اور سے علم حاصل کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی اور جسے دوسرے سے معلومات حاصل ہوں ، وحی کے ذریعے سے یا کسی اور طریقے سے وہ عالم الغیب نہیں ہوتا ۔ وَرُسُلاً قَدْ قَصَصْنٰہُمْ عَلَیْکَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلاً لَّمْ نَقْصَصْہُمْ عَلَیْکَ وَکَلَّمَ اللّٰهُ مُوْسٰی تَکْلِیْمًا (۱۶۴) اور آپ سے پہلے کے بہت سے رسولوں کے واقعات ہم نے آپ سے بیان کئے ہیں ٭اور بہت سے رسولوں کے نہیں بھی کئے٭ اور موسیٰ (علیہ السلام) سے اللہ تعالی نے صاف طور پر کلام کیا ۔ ٭ ٭ جن نبیوں اور رسولوں کے اسمائے گرامی اور ان کے واقعات قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں ان کی تعداد 24یا25ہے۔ (1)آدم(2)ادریس (3)نوح (4)ہود (5)صالح (6)ابراہیم (7)لوط (8)اسماعیل (9)اسحاق (10)یعقوب (11)یوسف (12)ایوب (13)شعیب(14) موسی (15)ہارون (16)یونس (17)داؤد (18)سلیمان (19)الیاس (20)الیسع (21)زکریا (22)یحییٰ (23)عیسیٰ (24)ذوالکفل ۔(اکثر مفسرین کے نزدیک