کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 118
مسلمانوں کے لئے مال غنیمت حلال ہو گا، اس لئے تم نے فدیہ لے کر ایک جائز کام ہی کیا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو فدیہ لینے کی وجہ سے تمہیں عذاب عظیم پہنچتا۔ بعض نے اہل بدر کی مغفرت اس سے مراد لی ہے۔ بعض نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی کو عذاب میں مانع ہونا مراد لیا ہے وغیرہ۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے فتح القدیر)۔