کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 115
عورت نے آپ کی دعوت کی اور کھانے میں زہر ملا دیا، جسے آپ نے بھی تناول فرمایا اور صحابہ نے بھی، حتی بعض صحابہ تو کھانے کے زہر سے ہلاک ہی ہو گئے اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم عمر بھر اس زہر کے اثرات محسوس فرماتے رہے۔ یہ اور اس قسم کے متعدد واقعات ہیں جن سے واضح ہے کہ آپ کو عدم علم کی وجہ سے تکلیف پہنچی، نقصان اٹھانا پڑا جس سے قرآن کی بیان کردہ حقیقت کا اثبات ہوتا ہے کہ ’’اگر میں عالم الغیب ہوتا تو مجھے کوئی نقصان نہ پہنچتا‘‘۔ وَالَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ لاَ یَسْتَطِیْعُْوْنَ نَصْرَکُمْ وَلآ اَنْفُسَہُمْ یَنْصُرُوْنَ (۱۹۷) اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کر سکتے اور نہ وہ اپنی مدد کر سکتے ہیں٭۔ ٭ جو اپنی مدد آپ کرنے پر قادر نہ ہوں وہ بھلا دوسروں کی مدد کیا کریں گے؟ جو خود محتاج ہووے دوسرے کا بھلا اس سے مدد کا مانگنا کیا سورۃ الانفال مَا کَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّکُوْنَ لَہٗ اَسْرٰی حَتّٰی یُثْخِنَ فِیْ الاَرْضِ