کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 109
اہل کتاب سے اور ان پڑھ لوگوں٭ سے کہہ دیجئے کہ کیا تم بھی اطاعت کرتے ہو؟ پس اگر یہ بھی تابعدار بن جائیں تو یقینا ہدایت والے ہیں اور اگر یہ روگردانی کریں تو آپ پر صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ بندوں کو خوب دیکھ بھال رہا ہے۔ (۲۰) ٭ ان پڑھ لوگوں سے مراد مشرکین عرب ہیں جو اہل کتاب کے مقابلے میں بالعموم ان پڑھ تھے۔ وَمَا جَعَلَہُ اللّٰهُ اِلاَّ بُشْرٰی وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوْبُکُمْ بِہٖ وَمَا النَّصْرُ اِلاَّ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ ۔ اور یہ تو محض تمہارے دل کی خوشی اور اطمنیان قلب کے لئے ہے ، ورنہ مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمتوں والا ہے ۔ (۱۲۶) لَیْسَ لَکَ مِنَ الاَمْرِ شَیْئٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْہِمْ اَوْ یُعَذِّبَہُمْ فَاِنَّہُمْ ظٰلِمُوْنَ (۱۲۸) ۔ اے پیغمبر ! آ پ کے اختیار میں کچھ نہیں٭ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے٭ یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں ۔ ٭ یعنی ان کافروں کو ہدایت دینا یا ان کے معاملے میں کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنا سب اللہ کے اختیار میں ہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ جنگ احد میں