کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 101
٭ یعنی کوئی اللہ کے حکموں کو رد نہیں کر سکتا۔ سورۃ یٰس اَلَمْ یَرَوْا کَمْ اَھْلَکْنَا قَبْلِھِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّھُمْ اِلَیْہِمْ لَا یَرْجِعُوْنَ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وہ ان ٭ کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے (۳۱)۔ ٭ اس میں اہل مکہ کے لئے تنبیہ ہے کہ تکذیب رسالت کی وجہ سے جس طرح پچھلی قومیں تباہ ہوئیں یہ بھی تباہ ہو سکتے ہیں۔ اَلَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَھُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَآ اَنْعَامًا فَھُمْ لَھَا مٰلِکُوْنَ (۷۱) کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے اپنے ہاتھوں بنائی ٭ ہوئی چیزوں میں سے ان کے لئے چوپائے٭ (بھی) پیدا کر دیئے، جن کے یہ مالک ہو گئے ہیں ٭ ٭ اس سے غیروں کی شرکت کی نفی ہے، ان کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے، کسی اور کا ان کے بنانے میں کوئی حصہ نہیں ہے۔