کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے - صفحہ 1
کتاب: متنازع مسائل کے قرآنی فیصلے
مصنف: نا معلوم
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
متنازعہ مسائل کے قرآنی فیصلے
علم غیب صرف اﷲ کیلئے خاص ہے
سورۃ البقرۃ
قَالُوْا سُبْحَانَکَ لاَ عِلْمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ (۳۲)
ان سب نے کہا کہ اے اللہ !تیری ذات پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھارکھا ہے ، پورے علم و حکمت والا تو تُو ہی ہے ۔
فَاَزَلَّہُمَا الشَّیْطَانُ عَنْہَا فَاَخْرَجَہُمَا مِمَّا کَانَا فِیْہِ وَ قُلْنَا اہْبِطُوْا بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَکُمْ فِیْ الاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلیٰ حِیْنٍ(۳۶)
لیکن جب شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا ہی دیا٭ اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ ! تم ایک دوسرے کے دشمن ہو٭ اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لیے زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھا نا ہے ۔