کتاب: مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف - صفحہ 33
ص43 میں کہی ہے اور یہی کچھ قاضی عیاض رحمہ اللہ نے الشفاء میں اور علامہ الخفاجی نے اس کی شرح نسیم الریاض( ص 430 ج 3) ‘ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے بتکرار البدایہ (ج 8ص 21‘ 117‘ 119‘122)، علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے تاریخ الاسلام (ص 309 ج2 )‘ السیر (ج 3ص 123) ‘ علامہ الفاسی رحمہ اللہ نے العقد الثمین( ص 91ج 6) ‘ علامہ ابن العماد نے شذرات الذھب (ص 65ج 1)‘ علامہ عمر بن علی بن سمرۃ نے طبقات فقہاء الیمن (ص 47)‘ علامہ ابن قدامہ نے لمعۃ الاعتقاد (ص 79مترجم) ‘ علامہ ابن حجر ہیتمی نے تطہیر الجنان (ص 10) صاحب مشکاۃ علامہ ابو عبداللہ محمد رحمہ اللہ بن عبداللہ الخطیب نے اکمال میں کہا ہے کہ وہ کاتب وحی تھے۔ البتہ ابو الحسن علی رحمہ اللہ بن محمد المدائنی المتوفی 224ھ نے کہا ہے کہ حصرت معاویہ رضی اللہ عنہ صرف مکتوبات نبوی کے کاتب تھے انہی کے قول کی بنیاد پر بعض متاخرین نے لکھا ہے کہ وہ کاتب وحی نہ تھے۔ مگر امام معافی رحمہ اللہ بن عمران کے مقابلے میں جو ابو الحسن المدائنی سے اقدم ہیں اور زیادہ ثقہ بھی ہیں کی بات کو رد کر دینا بلاجواز ہے۔ اما م احمد رحمہ اللہ سے بسند صحیح منقول ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ ’’ماتقول رحمک اللّٰہ فیمن قال لااقول أن معاویۃ کاتب الوحی‘‘ اس کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے کہ جو کہتا ہے کہ میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو کاتب وحی تسلیم نہیں کرتا۔ تو انہوں نے فرمایا: ’’ھذا قول سوء ردی ء یجانبون ھؤلاء القوم ولایجالسون ونبین امرھم للناس‘‘کہ برا، ردی قول ہے لوگوں کو ان سے اجتناب کرنا چاہیے نہ ہی ان کے پاس بیٹھنا چاہیے ہم لوگوں کو ان کے بارے میں خبردار کریں گے۔ (السنۃ للخلال ص 434) جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا کاتب ہونا تو قطعاً مختلف فیہ نہیں بعض شیعہ مؤرخین نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے اور اکثر مؤرخین اور اہل علم نے کہا ہے کہ وہ کاتب وحی بھی تھے بلکہ اس بارے جس قدر اختصاص حضرت زید رضی اللہ عنہ کو حاصل تھا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بھی اس میں ان کے ہمنوا تھے جیسا کہ حافظ ابن حزم رحمہ اللہ نے کہا ہے۔
امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب کا فیصلہ
امام العوام رحمہ اللہ بن حوشب المتوفی 148ھ کا شمار اتباع التابعین میں ہوتاہے۔ امام شعبہ رحمہ اللہ